13 اکتوبر، 2022، 8:33 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84911525
T T
0 Persons

لیبلز

CICA ایشیا میں تعاون اور سلامتی کیلئے ایک اہم میکانزم ہے: صدر رئیسی

تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بیرونی ممالک کی مداخلت خطے کے مسائل کے حل نہیں ہے، CICA مشرقی اور مغربی ایشیا کے 28 مستقل اراکین کے ساتھ اس براعظم میں تعاون اور سلامتی کے لئے ایک اہم میکانزم ہے۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے روز قازقستان کی واپسی کے بعد مہرآباد ائیرپورٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایشیائی خطے میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت سے اس خطے کے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ نکتہ CICA کانفرنس کی توجہ کا مرکز تھا۔
صدر رئیسی نے کہا کہ باہمی دوروں اور علاقائی کانفرنسوں میں مشترکہ شرکت کی بدولت قازقستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور وسعت دی جا رہی ہے۔
صدر رئیسی جمعرات کی شام، قازقستان کے دارالحکومت آستانہ سے ایشیا میں تعامل اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق کانفرنس کے رکن ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد تہران پہنچے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .